ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / لوک سبھا انتخابات میں مودی کی جیت راہل گاندھی بھی نصف حصہ دار: راج ٹھاکرے

لوک سبھا انتخابات میں مودی کی جیت راہل گاندھی بھی نصف حصہ دار: راج ٹھاکرے

Sun, 29 Oct 2017 10:56:38    S.O. News Service

تھانے ، 28؍ اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) مہاراشٹرنونرمان سینا (منسے ) کے سربراہ راج ٹھاکرے نے کہا ہے کہ لوک سبھا انتخابات میں وزیر اعظم نریندر مودی کی جیت میں نصف حصہ دار ی راہل گاندھی کی بھی تھی ۔ انہوں نے دلیل دیتے ہوئے کہا کہ گجرات کے اس وقت کے وزیر اعلی کا ان کے (راہل) کی طرف سے مذاق اڑایا جانا ووٹروں کو راس نہیں آیا ۔علاوہ ازیں سوشل میڈیا ،آر ایس ایس کارکنان کی محنت بھی اس میں 20سے15فیصدی شامل ہے ۔ ٹھاکرے نے کہا کہ تاہم موجودہ موقف اور رپورٹ بتاتی ہے کہ حکمراں بی جے پی پارٹی گجرات میں آئندہ اسمبلی الیکشن ہار سکتی ہے۔ واضح ہوکہ راج ٹھاکرے کا بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب شیوسینا کے رہنما سنجے راوت نے کہا ہے کہ راہل گاندھی ملک کی قیادت کرنے کے اہل ہیں ان کے اندر ملک کی قیادت کی صلاحیت بدرجہ اتم موجود ہے اور مودی لہر بھی ختم ہو چکی ہے ان کا مذاق اڑایا جانا درست نہیں ہے۔ گجرات انتخابات کے بارے میں راج ٹھاکرے نے کہاکہ صورتحال کا رخ او ررپورٹ بی جے پی کی شکست کا عندیہ دے رہے ہیں۔ مودی کے عوامی جلسوں کی کچھ مناظر سامنے آ ئے ہیں جن میں ظاہر ہوتا ہے کہ سامعین کی ایک بڑی تعداد عین تقریر کے درمیان اٹھ کر گروپ کی شکل میں باہر جا رہی ہے جو ان کی تقریر کے دوران کبھی نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اگر بی جے پی کو 150 سے زائد نشستیں بھی مل جاتی ہیں تو اسے ای وی ایم کا معجزہ ہی سمجھا جانا چاہئے ۔


Share: